۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید باقر عسکری میثم رضوی

حوزہ/ بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے بھتیجے اور سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کے مامو زاد بھائی اور برادر نسبتی جناب سید باقر عسکری میثم رضوی کے انتقال پر بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے بھتیجے اور سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کے مامو زاد بھائی اور برادر نسبتی جناب سید باقر عسکری میثم رضوی کے انتقال پر بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔

اولا طلاب و اساتذہ جامعہ امامیہ اور کارکنان دفتر تنظیم المکاتب نے مرحوم کی ترویح روح کے لئے قرآن خوانی کی۔ بعدہ جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔

مولانا محمد عباس معروفی مبلغ و استاد جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا۔ اساتذہ جامعہ امامیہ مولانا سید علی مہذب خرد نقوی، مولانا سید علی ہاشم عابدی، مولانا منظر علی عارفی، مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ اور مولانا سید ممتاز سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے اپنے تاثرات بیان کئے اور جناب سید باقر عسکری میثم رضوی کے صفات حسنہ اور نیک خصوصیات پر روشنی ڈالی۔جلسہ میں طلاب و اساتذہ جامعہ امامیہ کے علاوہ خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جناب سید باقر عسکری میثم رضوی کا ایک مدت علالت کے بعد 19 جنوری کو شام میں انتقال ہو گیا۔ مرحوم کاروان توحید کے قافلہ سالار تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں والدہ، اہلیہ اور دو بیٹیوں کے علاوہ خواہران و برادران جناب ظفر عسکری (کاروان عسکری) اور مولانا سید نقی عسکری صاحب ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .